سینی ٹیشن ورکرس کی تنخواہوں میں اضافہ کے تلنگانہ کے وزیراعلی کے
چندرشیکھرراو کے فیصلہ پر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی
)کے سینی ٹیشن ورکرس نے مسرت کا اظہار کیا۔اس سلسلہ میں سکندرآباد کے زونل کمشنر کے دفتر میں سینی ٹیشن
ورکرس نے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کی تصویر کو دودھ سے نہلایا ۔انہوں نے کہاکہ کم تنخواہ سے گھر چلانے میں ان کو مشکلات کا سامنا
کرناپڑرہا تھا تاہم تنخواہوں میں اضافہ کے وزیراعلی کے فیصلہ سے ان کو کافی
راحت ملی ہے اور ان کو گھر چلانے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی